وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افسوس ہےکہ بھارت کی جانب سےمثبت جواب نہیں دیاگیا۔

بھارت کی طرف سے پاک بھارت وزراء خارجہ ملاقات منسوخ کئے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب بھی کہتے ہیں بھارت ایک قدم بڑھائے ہم دو قدم آگے بڑھائیں گے ۔

ان کا کہناتھاکہ ماضی سے باہر نکلنا چاہتے ہیں لیکن تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے ،پاکستان خطے میں بہتری کا خواہش مند ہے لگتا بھارت کی ترجیحات ہی اور ہیں ۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کی سیاست تقسیم دکھائی دےرہی ہے ،لگتاہےبھارت میں آیندہ انتخابات کی تیاری ہورہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ دہائیوں سے الجھے مسائل کو سلجھانے کی ضرورت ہے،ہماری طرح بھارت نے بھی مذاکرات کاعندیہ دیاتھا۔

انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کے معاملےپر ہمارا موقف واضح ہے اور ہمارے پاس ٹھوس شواہد بھی ہیں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY