جاپانی خلائی کیپسول کی خلائی اسٹیشن کے لیے روانگی

0
952

جاپان کا ایک خلائی کیپسول اتوار کی صبح بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے سامان کی نئی کھیپ لے کر روانہ ہو گیا۔ یہ کیپسول خوراک، تجرباتی آلات اور نئی بیٹریاں لے کر گیا ہے۔

تقریباً ساڑھے چار دن بعد یہ کیپسول انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے منسلک ہو جائے گا۔ نو میٹر لمبے سلنڈر نما خلائی کیپسول پر ساڑھے پانچ ہزار کلوگرام سامان لدا ہوا ہے۔

اس کی روانگی خراب موسم اور تکنیکی خرابی کی وجہ سے دو ہفتے کی تاخیر سے ہوئی ہے۔ اس میں کوئی خلاباز سوار نہیں ہے۔ واپسی پر یہ کیپسول خلائی اسٹیشن سے کوڑا لے کر آئے گا اور زمین کے مدار میں داخل ہوتے ہی اسے تباہ کر دیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY