رائے ونڈ میں دھرنے کا اعلان،عمران اوروفاق کو نوٹس جاری

0
180

لاہور ہائیکورٹ نےرائے ونڈ میں دھرنے کے اعلان کے خلاف درخواست پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور وفاقی حکومت کو 15 ستمبر کیلئے نوٹس جاری کردیئے ۔

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہدکریم نےمقامی شہری عاطف ستارکی درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزارکےوکیل اے کے ڈوگر نے مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان حکمران جماعت کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کر رہے ہیں جس سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خطرہ ہے۔

عمران خان نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی رہائش گاہ رائے ونڈ کا گھیراؤ کرنےکیلئےدھرنا دینے کی بھی دھمکی دےرکھی ہے،جس سے دونوں جماعتوں میں تصادم اندیشہ ہےلہٰذا استدعاہے کہ عمران خان کو رائے ونڈ میں دھر نا دینے سے روکا جائے

SHARE

LEAVE A REPLY