جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو بھارتی فورسز نے حراست میں لے لیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یاسین ملک کو کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے بائیکاٹ کی مہم چلانے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔

جے کے ایل ایف کے چیئرمین کو ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا ،یاسین ملک نے مشترکا مزاحمتی قیادت کے پلیٹ فارم سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے نام نہاد انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کررکھا ہے ۔

مشترکہ مزاحمتی قیادت میں سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک شامل ہیں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY