فلپائن میں زلزلے کے باعث 4 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔ زلزلہ فلپائن کے صوبے بٹانس کے دو جزیروں میں آیا۔

یوایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 اور 5.9 تھی۔ دونوں زلزلوں کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے کا وقفہ تھا۔

زلزلے کے باعث کئی عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئیں جبکہ بعض سڑکوں میں گڑھے دیکھے گئے۔

زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کے بھی امکانات ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY