وزیراعظم کا چیف جسٹس کو خط، ارشد شریف قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمشن بنانے کی استدعا

0
583

وزیراعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس عمرعطا بندیال کو خط لکھ کر صحافی ارشد شریف کے قتل کے حقائق جاننے کیلئے جوڈیشل کمشن بنانے کی استدعا کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چیف جسٹس عمرعطا بندیال کو لکھے گئے خط میں سپریم کورٹ کے تمام دستیاب جج صاحبان پر مشتمل کمشن بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔

خط کے متن کے مطابق جوڈیشل کمیشن 5 سوالات پرغور کرسکتا ہے کہ ارشد شریف نے اگست 2022 میں بیرون ملک جانے کیلئے کیا طریقہ کار اپنایا؟ ارشد شریف کی بیرون ملک روانگی میں کس نے سہولت کاری کی؟

خط میں لکھا گیا ہے کہ کیا وفاقی یا صوبائی ایجنسی یا ادارہ ارشد شریف کو خطرے کی دھمکی سے آگاہ تھے؟ فائرنگ کے واقعے کی اصل حقیقت کیا ہے؟ کیا موت واقعی غلط شناخت کا معاملہ ہے یا کسی مجرمانہ کھیل کا نتیجہ؟

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوری بعد تجربہ کار افسران پرمشتمل کمیٹی کینیا بھجوائی گئی اور وفاقی حکومت نےلاہورہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج پرمشتمل کمشن بھی بنایا تھا مگر ارشدشریف کی والدہ نے آپ سے کمیشن بنانے کی استدعا کی جس کی حمایت کرتے ہیں۔

وزیراعظم کی جانب سے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ قانون کی حکمرانی کیلئےکمیشن کی تشکیل ضروری ہے، وفاقی حکومت بھرپورتعاون فراہم کرے گی، غیرجانبدار باڈی نے تحقیقات نہ کیں تو طویل المدت بنیادوں پر نقصان کا خدشہ ہے۔

خط کے متن کے مطابق ارشدشریف قتل پر وفاقی حکومتی اور ریاستی اداروں پرشکوک وشبہات ظاہرکیے گئے، عوامی اعتماد کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ کا کمیشن بننا ضروری ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY