امریکہ میں پاکستان کے نئے سفیرعلی صدیقی نےکہاہے کہ پاکستان اورامریکہ طویل مدت سے اتحادی ہیں اورافغانستان میں امن کی بحالی کے مشترکہ مفاد سمیت مختلف شعبوں میں ملکرکام کررہے ہیں۔

بلوم برگ ٹی وی اورریڈیو سے ایک انٹرویو میں علی صدیقی نے امیدظاہر کی ہے کہ چند بڑی امریکی کمپنیاں پاکستان میں خصوصاً تیل اورگیس کے شعبے میں داخل ہوں گی جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اورکاروباری تعلقات کوفروغ ملے گا۔

پاکستانی سفیر کا کہناتھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور کاروباری تعلقات کے وسیع امکان پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے دو ایل این جی ٹرمینل کھولے ہیں اور امریکہ سے بھی گیس پاکستان کے توانائی نظام میں شامل کی گئی ہے۔

دوروز قبل ایک ٹی وی انٹرویومیں انھوں نے کہاتھا کہپاکستان کو امریکہ اور بھارت کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

ان کاکہناتھاکہ واشنگٹن میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعدان کی توجہ کامحور امریکہ کے ساتھ تجارتی اور معاشی تعلقات کوفروغ دیناہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY