برطانیہ، بلیک پول میں سالانہ لائٹ فیسٹیول کا انعقاد

0
56

برطانیہ کے قصبے بلیک پول میں سالانہ لائٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر چارکلو میٹر طویل سڑک روشنیوں سے جگمگا اْٹھی،شاندار لائٹ پریڈ میں سینکڑوں افراد کی شرکت۔

رات کی تا ریکی میں منعقد ہونے والے لائٹ پول نامی اس 3روزہ فیسٹیول کیلئے بلیک پول قصبے کی 4کلو میٹر طویل سڑک کو سینکڑوں رنگ برنگی لائٹوں سے سجا ئی گئی ۔فیسٹیول کے دوران مختلف عمارتوں پر روشنیوں کے ذریعے دلکش و دیدہ زیب نظارے اور اشکال تخلیق کی گئیں جن سے عوام کی بڑی تعداد محظوظ ہوتی نظر آئی۔

اس موقع پر مختلف فنکاروں کے تیار کردہ فن پاروں کو بھی لائٹوں سے سجایا گیا جو دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ایونٹ کے دوران شاندار لائٹ پریڈ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

SHARE

LEAVE A REPLY