کالم نویس، مصنف اور ڈرامہ نگار منو بھائی انتقال کرگئے

0
70

ملک کے ممتاز کالم نویس، مصنف اور ڈرامہ نگار منو بھائی لاہور میں انتقال کر گئے۔ان کی عمر 84 برس تھی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سینئر صحافی منیر احمد قریشی منو بھائی کچھ عرصہ سے گردوں اوردل کے عارضہ میں مبتلا تھے اور شدید علالت کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کا ڈائیلائسز بھی کیا جاتا تھا۔

کالم نویس، دانشور اور صحافی منو بھائی 6 فروری 1933 کو وزيرآباد میں پیدا ہوئے اور وہ 50 سال سے زائد عرصے تک کالم نگاری سے منسلک رہے۔

منوبھائی نے پاکستان ٹیلی وژن کے لیے بہت سے ڈرامے لکھے۔ ان کا سب سے مشہور ڈرامہ سونا چاندی ہے۔ سن 2007 میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY