سات شعبان ولادت حضرت قاسم ابن الحسن علیہ السلام

0
2353

ہم اپنے تمام ناظرین ، سامعین اورقارئین کرام کی خدمت میں 7 شعبان ولادت با سعادت حضرت قاسم ابن الحسن علیہ السلام کی مناسبت پرتبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں۔

“آپ (امام حسینؑ) نے فرمایا: میرے عزیز! موت کا ذائقہ آپ کے نزدیک کیسا ہے؟ (حضرت قاسم بن حسنؑ نے) فرمایا: ’’احلی من العسل‘‘؛ شہد سے زیادہ شیرین۔ دیکھیں؛ یہ پیغمبرؐ کے خاندان کا با ارزش رُجحان ہے، اہل بیتؑ کے تربیت شدہ ایسے ہوتے ہیں۔”

جشنِ ولادت پُرنُور شہزادہ قاسم اِبن الحسن علیہ الصلواۃ والسلام کے موقع پر ھم تمام اہل ولایت اور اِمام مہدی آخرالزّماں )العجل( کی بارگاہ میں مُبارکباد پیش کرتے ھیں

شہزادہ قاسم۴ نے آنکھہ کھولی ولی _خدا حسن _مجتبیٰ۴ کیگود میں ، امام نے نام رکھا ” قاسم۴ “پرورش پائی _ہادی برحقامام معصوم امام حسین۴ کی آغوش_ مبارک میں ، _فنون جنگ کی تعلیم ملی اشجع عرب قمر _بنی ہاشم حضرت عباس ابن _علی۴ سے –
حضرت قاسم ابن _امام حسن علیہ السلام نے جس ماحول میں پرورش پائی وہ خدا پرستی کا ماحول تھا – جہاں شب و روز خدا پرستیکا درس ہوتا تھا -وحی _قرآن کا مفہوم بیان ہوتا تھا اخلاق_حسنہ اور اعمال _صالح کی تعلیم دی جاتی تھی -بچپن میں پھوپهی زینب اور دادی زہرا سلام الله علیھا کا خطبہ فدک سناسنا تھا جو شہزادہ قاسم علیہ السلام کو پورا یاد تھا – حسین ابن _علی سے حضرت ابو طالب علیہ السلام کے اشعار سنتے تو حافظے میں محفوظ رہ جاتے – کمسنی سے قران حفظ تھا – مسجد_نبوی میں جب قرآن کی تلاوت فرماتے تو لوگ آپ کی پر سوز تلاوت _لحن _داؤدی سے مشتاق ہو کر مسجد میںجمع ہو جاتے –
. محمد و آل محمد ؐ کی شجاعت کی جیتی جاگتی تصویر شہزادہ قاسم ؑ وہ عظیم کمسن مجاہد ہیں جو میدانِ کربلا میں اہلبیت ؑ کے جوانوں کی چند شہادتوں کے بعد جہاد کے قصد سے میدان میں اس عالم میں وارد ہوئے کہ آپ ؑ کا چہرہ چاند کی مانند چمک رہا تھا ، زرہ کی بجائے عربی لباس زیب تن کر رکھا تھا ،پائے مبارک میں نعلین اور ہاتھ میں تلوار تھی ۔آپ ؑ کا زرہ نہ پہننا اپنے جدِ بزرگوار حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کی تاسی میں تھا جو ایک جنگ میں معمولی قمیض پہن کر دشمن پر حملہ آور ہوئے تو ایک سوال کے جواب میں اپنے بڑے فرزند حسن مجتبیٰ کو مخاطب کرکے فرمایا کہ بیٹا حسن ؑ تیرے باباعلی ؑ کو اس بات کی پرواہ نہیں ہے کہ موت مجھ پر آپڑے یا میں موت پر جاپڑوں،مجھے موت سے اسی طرح محبت ہے جس طرح بچے کو ماں کے دودھ سے ہوتی ہے
لاکھوں درود و صلوات مولا امام حسن کے اس 13 سالہ شہزادے پر. . . .

SHARE

LEAVE A REPLY