دنیا نفسا نفسی کا شکار ہے ۔ہر طرف پریشانیاں اور مشکلیں منہ کھولے کھڑی ہیں ،سب ایک دوسرے سے آگے نکل جانے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں ۔ سب اپنے اپنے مفادات کے لئے کوشاں ہیں ۔ہمارے ملک میں سیاست جس ڈھنگ سے چل رہی ہے وہ ایک الگ ہی منظر پیش کر رہی ہے ،لیکن کچھ مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں ،ہر وقت حکومت کو الگ ہونے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ساری دنیا میں ہر طرف افرا تفری ہے ایسے میں کچھ لوگ صرف اور صرف اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہے بہیں انہیں اس سے کچھ غرض نہیں کہ ملک کس مشکل سے گزر رہا ہے ہر کوئی اپنا بھلا چاہتا ہے ۔
در اصل ہم جن عیاشیوں اور آسانیوں کے عادی ہیں ان میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت کر سکتے ہیں نہ اس ماحول کو ٹھیک کرنے میں معاون ہو سکتے ہیں کیونکہ ہمیں پولیس میں اپنے لوگوں کی عادت ہے ،ہمیں ہر شعبے میں اپنے بندے چاہئیں تاکہ ہم جو چاہیں کر سکیں جب ان باتوں میں رکاوٹ آتی ہے تو پھر کیسا اتحاد کہاں کی طرفداری ۔یہ ہی سب کچھ آج کل ان اتحادیوں کی طرف سے کیا جا رہا ہے جو حکومت میں اس لئے شامل ہوئے تھے کہ اپنے مفادات حاصل کرین گے ۔جن کے مطالبات پورے نہیں ہوتے وہ حکومت گرانے کی دھمکیاں دینے لگتے ہیں ۔لیکن دھمکیاں کیوں دیتے ہیں ؟ ان کے پاس تو سب سے بڑا ہتھیار استیعفوں کا ہے وہ کوئی ہمت نہیں کرتا ۔یہ کیسے ہم سے محبت کرنے والے عوام کا درد رکھنے والے سیاست دان ہیں جو ہمارا نام لے لے کر اپنی زندگیاں سنوارتے ہیں ۔اور دھڑلے سے غلط بیانی کرتے ہیں ۔
افسوس صرف اتنا ہے کہ ہم ہر کام حکومت سے کرانا چاہتے ہیں خود کچھ بھی کرنے کو تیار نہیں یہاں تک کہ سچ بولنے اور سچائی کا ساتھ دینے کو بھی تیار نہیں ۔فرشتے کہیں نہیں ہوتے لوگ اپنے روئیوں سے اپنے کردار سےاچھائیاں پیدا کرتے ہیں ۔یہاں ہر وقت مایوسی پھیلائی جا رہی ہے کوئی کہتا ہے ستر لاکھ بے روزگار ہو جائیں گے ،کوئی بتاتا ہے لوگ فاقوں سے مر رہے ہیں ،کوئی کہتا ہے مہنگائی نے حدیں توڑ دی ہیں ،کوئی بتاتا ہے خودکشی کی شرح بڑھ گئی ہے ۔۔لیکن کوئی ان میں سے یہ نہیں بتاتا کہ رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے بھوک میں تو حرام کھانا بھی جائز ہے زندگی بچانے کے لئے ،لیکن خود کشی حرام ہے ،،جب کہ ملک میں ہر طرف دسترخوان بچھے ہیں جہاں چاہیں بیٹھ کر کھانا کھا لیں ۔لیکن اس کے بعد محنت مزدوری کی تلاش تو کریں اپنا رزق حاصل کرنے کی کوشش تو کریں حکومت تو اس معاملے میں جو کچھ کر سکتی ہے کر رہی ہے لیکن یہ اعداد دینے والے کتنے مجرم ہیں کہ لوگوں کی امیدیں توڑتے ہیں بہت سے کمزور زہن نا خواندہ لوگ ان باتوں کو سن کر ہی ہاتھ پیر چھوڑ بیٹھتے ہیں ۔
ہم بجائے لوگوں میں یہ احساس پھیلانے کے مایوسی پھیلا رہے ہیں کہ کچھ ٹھیک نہیں ہورہا کیونکہ زِ۔ک پڑ رہی ہے اُن شعبوں پر جہاں کرپشن تھی اور ہے ابھی کیونکہ ان کا جال اتنا پھیلا ہوا ہے کہ اُسے توڑنا کچھ اآسان نہیں ہے جب تک ہم سب مل کر متحد ہو کر اپنے ملک کے لئے کام نہیں کرین گے صرف حکومت کے کرنے سے کچھ نہیں ہوگا ،ہم خود کو کیوں الگ سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے کرنے کے کام نہیں ۔بالکل کر سکتے ہیں اگر ہم صرف یہ سوچ ہی سب میں پیدا کر دیں کہ محنت کرو ایمانداری سے کام کرو جہاں بھی کرو ۔ سچ بولو سچ کا ساتھ دو سچ پر قائم رہو غلط کام کرنے والوں کی نشاندہی کرو یقین کریں ہم سب بدل جائیں گے ۔دو دوستوں کو بھی قائل کر لیں پچاس قائل ہو جائیں گے یہ ہم سب کی زمے داری ہے جس سے ہم نے یہ سوچ کر ہاتھ اُٹھا لئے ہیں کہ ہمارے کرنے سے کیا ہوگا ؟
اپنے حلقئہ احباب میں اچھی باتیں پھیلائیں منافقت اور اختلاف سے پر ہیز کریں جائز تنقید کریں مثبت بات کریں ہم سب ہی ملک کے لئے ایک سیڑھی بن جائیں گے ۔صرف مثبت سوچ لازمی ہے امید قائم رکھنا اور امید دلانا سب سے بڑی بات ہے ۔کہتے ہیں اگر تھوڑی سی بھی بھلائی کی امید ہو تو اسے ہاتھ سے نہ جانے دو ہو سکتا ہے کہ اسے اختیار کرنے اس کا ساتھ دینے سے بڑی بھلائیاں اور فائدے بھی حاصل وہ جائیں لیکں ہم اتنے بد قسمت ہیں کہ ایک شخص جو یہ چاہتا ہے کہ مدینہ کی طرز پر حکومت بنائے اپنے ملک کا کام اُن اُصولوں پر چلائے جس پر ہمارے پیارے نبی( لاکھوں درود اور سلام اآپ پر) نے چلانے کا حکم دیا تو ہم نے اُسے اُس کے لئے طعنہ بنا دیا ہم نے ہر وقت بلا سوچے سمجھے مدینہ کی ریاست کی گردان کر لی بغیر یہ سوچے کہ کتنے گنہگار ہو رہے ہیں ہم جب ہم اُس ریاست کو مزاق بناتے ہیں اللہ ہمیں سب کو ہی معاف فرمائے جو اللہ نے اپنے پیارے نبی سے بنوائی یہ کسی کی مجال نہیں کہ وہ ایسا کر سکے لیکن ان اعمال کو تو اختیار کرنے کا حکم ہے جو ہمارے نبی نے ہمارے لئیے چھوڑے ۔لیکن ہم اپنی کم علمی یا بے وقوفی سے اسے بھی ہر وقت کا طعنہ بنائے ہوئے ہیں ۔ہم نے ہر بات کو ہلکا لیا ہوا ہے اللہ معاف فرمائے ۔
وہ قومیں کیسے اآگے بڑھ سکتی ہیں جو اچھائی اور بھلائی کا ساتھ دینے کے بجائے ہر وقت تضحیک اور تنقیہفد پر یقین رکھتی ہوں ۔خرابیوں کی نشاندہی لازم ہے برائیوں کی بیخ کنی جائز ہے اور حکومت سے انہیں ختم کرانے کی کوشش ثواب ہے لیکن جب کام ہی نہ کرنے دیں برائیوں کو ختم کرنے کے بجائے ان کے حق میں بولیں تو کوئی کچھ نہیں کر سکتا ایک بار پھر مریض کی بات پر وا ویلا ہے ۔
ہم نے سںا تھا مائیں زندہ ہوتی ہیں تو ایسے وقت میں جب انسان کسی بیماری میں مبتلا ہو اور لوگ کہہ رہے ہوں بڑا سخت بیمار ہے وہ ماں کو بلاتا ہے اس سے اپنی غلطیوں کی معافی مانگتا ہے دودھ بخشواتا ہے یہاں بیٹی کے لئے اآہ و فغاں ہے ،۔ایسا لگتا ہے پاکستان میں صرف ایک بیٹی ہے اور ایک باپ باقی شاید انسانیت کسی کے لئے نہیں ہے ۔
اللہ ہمیں خود کو اور اپنے دوستوں اور اِرد گِرد کے لوگوں کو سچ اور حق کا ساتھ دینے اور اُس پر قائم رہنے کی تلقین کی توفیق عطا فرمائے اور ہماری مدد فرمائے اآمین
ہم سب کام دوسروں سے کروانا چاہتے ہیں خود کچھ کرنا نہیں چاہتا بس ہر اچھی بات کا ثمر خود حاصل کرنا چاہتے ہیں اگر ہم اس سوچ سے نکل کر ایک بڑی سوچ پیدا کریں کہ خود بھی ٹھیک ہوں گے اور دوسروں کو بھی ٹھیک کریں گے تو کچھ مشکل نہیں

SHARE

LEAVE A REPLY