برطانیہ اور یورپی یونین کے مذاکرات کار آج سے بات چيت کے نئے دور میں شریک ہو رہے ہيں۔ يورپی یونین سے برطانیہ کے مکمل انخلا کے مذاکرات اس وقت کئی پیچیدگیوں کا شکار ہیں اور متعدد معاملات میں پیش رفت نہ ہونے کے برابر ہے۔

آج نو نومبر سے شروع ہونے والا يہ مذاکرات کا چھٹا دور ہے۔ برطانیہ کو ایک اور مشکل کا بھی سامنا ہے کہ تقریباً پچاس بینکوں نے یورپی سینٹرل بینک سے رابطہ کر کے اسے مطلع کیا ہے کہ وہ اپنا کاروبار برطانیہ سے سمیٹ کر یورو زون منتقل کرنا چاہتے ہیں۔

یہ مذاکرات ایسے وقت شروع ہو رہے ہیں جب برطانوی وزیراعظم ٹيريزا مے کی کابینہ کی ایک خاتون وزیر پریتی پاٹل کو اسرائیلی دورے کے دوران مختلف رابطوں کے تناظر میں استعفیٰ دینا پڑا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY