امریکی فوج کے بریگیڈیئر جنرل رِک اُریب نے کہا ہے کہ موصل شہر کے مغربی حصے کی بازیابی کے لیے عراقی فوج کی پیش قدمی عسکری منصوبے کے مطابق جاری ہے۔

امریکی فوجی جنرل کے مطابق فوجی دستے مختلف سمتوں سے پیش قدمی کرتے ہوئے شہر کے مرکز میں جمع ہونے کی کوشش میں ہیں۔ بریگیڈیئر جنرل رِک اُریب کے بقول اگر یہ فوج اسی انداز میں آگے بڑھتی رہی تو شہر کے مرکزی حصے پر جلد قبضہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موصل پر قبضے کی مہم میں عراقی فوج کو امریکی فوجی افسران کی عسکری معاونت حاصل ہے۔ بغداد حکومت نے گزشتہ برس اکتوبر کے وسط میں موصل شہر کا قبضہ چھڑانے کے فوجی آپریشن کو شروع کیا تھا۔ مشرقی موصل کو بازیاب کرایا جا چکا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY