مصر کی فوج کے اعلیٰ ترین افسر کو دارالحکومت کے نواحی علاقے میں گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کے مطابق سینائی جزیرہ نما میں تعینات بریگیڈیئر جنرل عدل راجل فوج کے آرمرڈ ڈویژ ن کی قیادت کر چکے ہیں۔
بریگیڈیئر جنرل عدل راجل کی سالی نے بتایا کہ ان کو گھر سے باہر نکلتے ہی حملہ آوروں نے گولیوں کی بوچھاڑ کر کے شہید کردیا۔ دریں اثناء مصر کی فوج کے ایک افسر نے بھی کوئی تفصیلات دیئے بغیر بتایا کہ بریگیڈیئر جنرل عدل راجل کو شہید کر دیا گیا ہے۔
فوری طور پر کسی گروپ یا تنظیم نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔۔












