ترک نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق یوکرائن ترکی سے چھ ڈرون طیارے خریدے گا۔ ترکی میں تیار کردہ یہ ڈرونز ایک سال کے اندر اندر یوکرائن کے حوالے کر دیے جائیں گے۔
یوکرائینی صدر پیٹرو پوروشینکو نے اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ڈرون طیارے خریدنے کا یہ معاہدہ گزشتہ ہفتے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ ایک ملاقات میں طے پایا تھا۔ اس طرح کے ترک ڈرون طیارے چوبیس گھنٹوں میں قریب سات ہزار کلومیٹر فاصلہ طے کرنے اور پچپن کلوگرام تک وزن ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
کییف حکومت نے ترکی سے دفاعی نوعیت کا یہ معاہدہ ایک ایسے وقت پر کیا ہے، جب روس اور یوکرائن کے مابین شدید کشیدگی جاری ہے۔












