بھارتی حکام نے فاروق عبداللہ کو گرفتار کر لیا

0
1434

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس نے سینیئر کشمیری رہنما فاروق عبداللہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہیں پیر کے روز سری نگر میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق اس بات کا فیصلہ بعد میں ہوگا کہ انہیں کب تک حراست میں رکھا جائے گا۔ 81 سالہ فاروق عبداللہ بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔

یہ گرفتاری اُس متنازعہ بھارتی قانون کے تحت عمل میں آئی ہے جس کے مطابق کسی بھی شخص کو بغیر کسی الزام یا عدالتی کارروائی کے دو برس تک جیل میں رکھا جا سکتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY