پاناما فیصلے کی غلط تشریح پر جسٹس اعجاز افضل برہم ہو گئے

0
749

 پاناما فیصلے پر عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران فیصلے کی غلط تشریح کرنے پر جسٹس اعجاز افضل کا اظہار برہمی، انہوں نے ریمارکس دیئے کہ اگر آئندہ کسی نے جھوٹ یا غلط بیانی کی تو اس سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

پاناما کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اعجاز افضل کا فیصلے کی غلط تشریح کرنے پر سیاستدانوں پر اظہار برہمی، جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نوازشریف کو جھوٹا نہیں کہا، ایک سیاستدان نے تو یہاں تک کہا کہ پانچوں ججوں نے وزیراعظم کو جھوٹا قرار دیا ہے۔

اگر آئندہ کسی نے ایسی بات ہم سے منسوب کی تو اس سے نمٹ لیں گے اور اگر آئندہ کسی نے جھوٹ یا غلط بیانی کی تو اس سے قانون کے مطابق نمٹنا جانتے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY