برطانوی دارالحکومت لندن کے گیٹ وک ایئر پورٹ کے اوپر دو ڈرونز کی اڑان کے بعد فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا،جس کے بعد ایک لاکھ سے زیادہ مسافروں کو پروازوں میں تاخیر کا سامنا ہے۔

 برطانوی دارالحکومت لندن کے گیٹ وک ایئر پورٹ کے اوپر دو ڈرونز کی اڑان کے بعد فلائٹ آپریشن کچھ گھنٹے معطل کر دیا گیا،۔

گیٹ وک ایئر پورٹ کے رن وے کے قریب دو ڈرونز دیکھے جانے کے بعد پروازوں کا رخ دوسرے ایئرپورٹس کی جانب موڑ دیا گیا تھا۔ برطانوی پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، پروازوں میں تعطل سے مسافروں کو شدید پریشانی کاسامنا ہے۔گیٹ وک کا شمار یورپ کے آٹھویں مصروف ترین ائیر پورٹ میں ہوتا ہے۔ برطانوی قانون کے تحت ڈرونز کو ائیر کرافٹس اور ائیر پورٹس کے نزدیک یا 122 میٹر کی بلندی تک اڑانے پر پابندی عائد ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY