یورپی یونین نے برطانوی پارلیمان سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹیریزا مے کے ساتھ طے پانے والے بریگزٹ معاہدے کی توثیق کرے۔ گزشتہ روز یورپی پارلیمان نے بریگزٹ معاہدے کو منظور کر لیا تھا تاہم ابھی اس کی توثیق برطانوی پارلیمان سے ہونا باقی ہے۔

یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلوڈ ینکر نے کہا کہ یہ معاہدے برطانیہ اور یورپی یونین دونوں کے لیے بہتر ہیں۔ تاہم انہوں نے واضح طور پر کہا کہ یہ تاثر قائم نہیں رہنا چاہیے کہ اس طے شدہ معاہدے کو مسترد کر کے یورپی یونین کسی بہتر ڈیل پر آمادہ ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ قریب چار دہائیوں تک یورپی یونین کا حصہ رہنے والا برطانیہ اگلے برس 29 مارچ کو اس بلاک سے خارج ہو جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY