سارسل شہر میں چھٹا سالانہ دو روزہ یوروپین والی بال ٹورنامنٹ

0
277

چھٹا سالانہ والی بال ٹورنامنٹ پیرس کے نواحی علاقے سارسل میں یکم اور دو جولائی کو ہوگا۔ جس میں یورپ بھر سے والی بال کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ۔ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ایسوسی ایشن کے صدر نوید اقبال ، جنرل سیکریٹری چوہدری اشفاق اور ممبران نے کیا۔ یورپ بھر سے بارہ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔ فائینل میچ کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان برائے فرانس معین الحق اور فرانسیسی ممبر پارلیمنٹ اور فرانسیسی پارلیمنٹ میں فرانس پاکستان دوستی گروپ کے صدر فرانسوا پوپینی ہوں گے۔ اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے اور کھیل سے لطف اندوز ہونے کیلئے

france vollyball

یورپ بھر سے والی بال کی ٹیمیں اور مہمان پیرس پہنچتے ہیں ۔ اس ٹورنامنٹ میں ہزاروں شائقین کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ کھلاڑیوں اور شائقین کا شوق دیدنی ہوتا ہے ۔ ٹورنامنٹ کو دیکھنے کیلئے پیرس کے گرد و نواح اور دور دراز کے شہروں سے بھی شائقین سارسل پہنچتے ہیں اور ایک میلے کا سماں ہوتا ہے۔ گزشتہ روز فرانس پاکستان ایسوسی ایشن کا ٹورنامنٹ کی تیاری کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہؤا۔ جس میں تمام عہدیداران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری نوید اقبال آف پکھووال ، جنرل سیکریٹری چوہدری اشفاق سندھو اور دیگر عہدیداران کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ فرانس میں والی بال کے کھیل کے فروغ کیلئے وسائل مہیا کریں اور اپنی کمیونٹی کو تفریح مہیا کریں۔ اجلاس میں دیگر عہدیداران چوہدری محمد رفیق مغلئی ، چوہدری سجاد مہنہ نمبردار ، چوہدری رفاق ڈھل ، چوہدری جاوید امرہ ، میاں ساجد گورسی ، سید عبدالرحیم ، میاں طارق خونن و دیگر نے شرکت کی۔

پیرس (صاحبزادہ عتیق سے )

SHARE

LEAVE A REPLY