فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ برطانوی ارکان پارلیمان کی جانب سے ترمیم شدہ معاہدہ ایک مرتبہ پھر مسترد ہونے کی صورت میں برطانیہ کا یورپی یونین سے بغیر کسی ڈیل کے اخراج ہو سکتا ہے۔
برسلز میں یورپی یونین کے اجلاس میں آمد کے موقع پر فرانسیسی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ اگر برطانوی ارکان پارلیمان نے ایک مرتبہ پھر منفی رائے کا اظہار کیا تو ’نو ڈیل بریگزٹ‘ کی صورتحال یقینی ہو سکتی ہے۔ صدر ماکروں نے تاہم برطانیہ کی یورپی یونین بلاک سے اپنے اخراج کی طے شدہ مدت، رواں ماہ انتیس مارچ میں ممکنہ توسیع کو رد نہیں کیا۔











