چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ امریکی و چینی مذاکرات کار اختلافی تجارتی معاملات کے لیے کوئی مناسب حل تلاش کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
وانگ ژی کا بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی مذاکراتی ادوار میں کامیابی کے یقین کا اظہار کر چکے ہیں۔
روسی دارالحکومت ماسکو میں دیے گئے بیان میں چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ فریقین مذاکرات میں تعطل کے باوجود پُرامید ہیں کہ بہتر نتائج کا حصول ممکن ہے۔ امریکا اور چین کے تجارتی اختلافات پر مذاکراتی عمل گزشتہ برس سے شروع ہے لیکن ابھی تک بعض معاملات حل طلب ہیں۔












