کراچی کی احتساب عدالت میں سندھ پولیس کرپشن ریفرنس کی سماعت فاضل جج کے رخصت کے باعث7مارچ تک ملتوی کردی گئی ۔

سندھ پولیس کی تاریخ کے سب سے بڑے کرپشن ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی۔

سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت دیگر ملزمان جبکہ نیب کی جانب سے گواہ ڈی آئی جی نعیم شیخ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب کے مطابق ملزمان پر 881 غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو 50 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

ملزمان کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اورکرپشن ریفرنس دائر کیا گیا تھاجبکہ تمام ملزمان نے ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY