جنوبی کوریائی میڈیا کے مطابق ملکی صدر مُون جَے اِن کا خصوصی ایلچی ہمسایہ ریاست شمالی کوریا کا دورہ اگلے ہفتے کرے گا۔ صدر مون کی اس سفارتی عمل سے یہ کوشش لی گئی ہے کہ اگلے مہینے کی ممکنہ سمٹ کے انتظامات کے علاوہ مختلف مذاکراتی معاملات میں پیدا شدہ تعطل ختم کیا جا سکے۔

جنوبی کوریائی صدر کے سفیر کا دورہ ایسا وقت میں پلان کیا گیا ہے جب امریکی وزیر خارجہ نے پیونگ یانگ کا اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ عالمی سطح پر بھی یہ احساس پایا جاتا ہے کہ شمالی کوریا نے جوہری ہتھیار سازی کا پروگرام ختم کرنے کے سلسلے کو سست کر رکھا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY