آزادی کپ:پاکستان نے مقررہ بیس اوور میں پانچ وکٹ پر197 سکور بنائے ہیں

0
86

آزادی کپ کے پہلے ٹی 20 مقابلے میں پاکستان نے مقررہ بیس اوور میں پانچ وکٹ پر 197  سکور کر کے عالمی الیون کو جیتنے کے لیئے  198 کا ھدف دیا ہے

پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ سکور بابر اعظم نے  86کیا اور عمران طاہر کاشکار بن گئے ۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے پہلے اوور میں چیمپئز ٹرافی کے سنچری میکر فخر زمان مورنے مورکل کو 2چوکے جڑے اور سلیپ پر کھڑے فیلڈ کو کیچ تھمادیا تھا،اس کے بعد احمد شہزاد اور بابر اعظم نے دوسری وکٹ پر 122رنز کی شراکت قائم کی ۔
2چوکوں کی مدد سے 39رنز بنانے والے احمد شہزاد کو بین کٹنگ نے پویلین کی راہ دکھائی ،پاکستان کی تیسری وکٹ 143رنز پر گری ،تیزی سے اسکور میں اضافہ کرنے والے بابر اعظم 86 کے انفرادی اسکور آئوٹ ہوگئے ۔انہوں نے اس دوران 2چھکے اور 10 چوکے لگائے ۔
پاکستان نے 17اوورز میں 149رنز بنالئے ہیں ،شعیب ملک اور سرفراز احمد کی بیٹنگ جاری ہے ۔

پہلی وکٹ جلد گر جانے کے بعد بابر اعظم اور احمد شہزاد نے 122رنز جوڑے ،اس دوران دونوں بیٹسمینوں نے گرائونڈ کے چاروں جانب خوبصورت اسٹروک کھیلے ،بابر اعظم 2 چھکوں اور10 چوکوں کی مدد سے 82 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

میچ کے پہلے ہی اوور میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں سنچری بنانے والے فخر زمان مورنے مورکل کو2 چوکے جڑنے کے بعد پویلین لوٹ گئے ۔
اس سے قبل ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی نےآزادی کپ کے پہلے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں میچ ریفری رچی رچرڈسن، سابق پاکستانی بیٹسمین رمیز راجہ،ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی اور گرین شرٹس کے کپتان سرفراز احمد ٹاس کے لئے گرائونڈ میں اترے۔
ورلڈ الیون کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،ان کا کہناتھاکہ یہ دنیا ئے کرکٹ کا بہت بڑا ایونٹ ہے جبکہ ہماری ٹیم میں ٹی 20 کے بہترین کھلاڑی شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ الیون کی قیادت کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، ہم پاکستان میں بین الاقومی کرکٹ کی واپسی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں،یہ ہم سب کے لئے بالکل نیا موقع ہے ۔
چیمپئن ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہم پہلے بیٹنگ کرنا چاہ رہے تھے جو ہوتا ہے اچھے کے لئے ہی ہوتا ہے ، تاریخی لمحہ ہے، تمام کھلاڑی پرجوش ہیں، آل راؤنڈر ٹیم ہے، ہوم کراؤڈ کے سامنے اچھی پرفارمنس کرنے کو تیار ہیں۔

گرین شرٹس کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ 8 کھلاڑی ہوم گرائونڈ پر پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں ،میں ٹیم سے مطمئن ہوں۔
ورلڈ الیون میں تمیم اقبال ، ہاشم آملہ ،فاف ڈوپلیسی کپتان ، ڈیوڈ ملر،گرانٹ ایلیٹ،تھیسارا پریرا، ٹم پین،بین کٹنگ،ڈیرن سیمی ،مورنے مورکل اور عمران طاہر پر مشتمل ہے ۔

سرفراز احمد کی قیادت میں احمد شہزاد، فخرزمان،بابر اعظم، شعیب ملک بیٹنگ میں مقابل ٹیم کے چوکے اور چھکے چھڑائیں گے، جن کا ساتھ آل رائونڈر فہیم اشرف اور عماد وسیم دیں گے۔
ورلڈ الیون کے بڑے ناموں کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں چت کرنے کے لئے سہیل خان، حسن علی، شاداب خان، رومان رئیس گیند کی رفتار اور چال کو سنبھالیں گے۔

ورلڈ الیون سے ہورہے پہلے میچ کیلئے گرین شرٹ کی حتمی الیون میں عثمان شنواری، محمد عامر، عامر یامین، محمد نواز اور عمر امین جگہ نہ بناسکے۔

SHARE

LEAVE A REPLY