امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ امریکا معروف سعودی صحافی جمال خاشقجی کی تلاش میں مدد دینے کو تیار ہے۔
مائیک پینس نے ایک ریڈیو پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کے خیال میں امریکا اس سلسلے میں کوئی بھی مدد دینے کے لیے راضی ہے۔
ریاض حکومت کے ناقد سعودی صحافی جمال خاشقجی دو اکتوبر کو ترکی میں قائم سعودی قونصل خانے میں داخل ہونے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔












