يورپی يونين کی پوليس ايجنسی يورو پول نے تعاون بڑھانے کے ليے اکتيس يورپی رياستوں کے ساتھ ايک ڈيل کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس موقع پر يورو پول کی ايگزيکيٹو ڈائريکٹر کيتھرين ڈی بولے کا کہنا تھا کہ دہشت گردانہ حملوں کے پيش نظر خصوصی دستوں کے مابين اضافی تعاون نا گزير ہے۔

اس ڈيل پر بدھ کے روز آسٹريا کے وزير داخلہ نے دستخط کيے۔ معاہدے ميں يورپی يونين کے اٹھائيس ممالک کے علاوہ ناروے، آئس لينڈ اور سوئٹزرلينڈ بھی شامل ہيں۔ دريں اثناء رواں ہفتے پير سے لے کر بدھ تک يورپ ميں تيس مختلف ممالک کے خصوصی دستوں نے انسداد دہشت گردی کی وسيع تر مشقوں ميں حصہ ليا۔ ان مشقوں کو اس طرز کی اب تک کی سب سے بڑی مشقيں قرار ديا جا رہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY