گیارہ اپریل انیس سو انیس انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کا قیام ہوا

0
112

گیارہ اپریل انیس سو چھہترکمپیوٹر ایپل ون بنایا گیا

گیارہ اپریل دو ہزار گیارہ اسٹیج کے معروف اداکار مرتصی حسن مستانہ کا یوم وفات

گیارہ اپریل انیس سو انیس انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کا قیام ہوا

یاد رہے کہ 11 اپریل 1994ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (عالمی ادارہ محنت) کی پچھترویں سالگرہ کے موقع پر سات روپے مالیت کا ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پرپاکستان کا پرچم اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کا لوگو بنا تھا اور انگریزی میں75 1919 – 1994کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ پریس کے ڈیزائنر عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

عالمی ادارہ محنت (آئی ایل او) کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں 168 ملین بچے کان کنی، کارخانوں اور زرعی صنعت میں انتہائی سخت اور نامساعد حالات میں مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔اقوام متحدہ ہر سال بارہ جون کو چائلد لیبر کے خلاف عالمی دن مناتا ہے۔ اس کا مقصد دنیا بھر میں 168 ملین بچوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کی طرف دھیان مبذول کرانا ہے۔ عالمی ادارہ محنت کے رکن ممالک نے 1999ء میں ایک کنوینشن منظور کیا تھا، جس میں چائلڈ لیبر کی انتہائی بری اقسام کی شدید مذمت کی گئی تھی۔ اس کنوینشن کے تحت اٹھارہ سال سے کم عمر کا ہر فرد بچہ تصور کیا جاتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY