برطانوی حکومت کے یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے کو عدالت نے مسترد کر دیا ہے۔ برطانوی ہائی کورٹ نے حکم صادر کیا ہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی کا فیصلہ کرنے سےپہلے پارلیمان میں رائے شماری کروائی جائے۔
برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم کے بعد مزید کسی رائے شماری کی ضرور نہیں، تاہم قانونی ماہرین اس کو غیر آئینی قرار دیتے ہیں۔ برطانوی حکومت نے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب اس معاملے کی سماعت سپریم کورٹ میں ہو گی جو اگلے ماہ کے اوائل میں متوقع ہے۔
اس سے قبل ریفرینڈم میں برطانوی عوام نے 48.1 فیصد کے مقابلے میں 51.9 فیصد کی اکثریت سے یونین سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا تھا –












