مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ایک بار پھر بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان سے مذاکرات کرے۔

سری نگر میں بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سے ملاقات میں محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاکستان سے اچھے تعلقات کشمیر کی دگرگوں صورتحال پر مثبت اثر ڈالیں گے۔اور کشمیر کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو کشمیر کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مفاہمتی عمل اپنانا چاہیے اس سے کشمیر کے لوگوں کا غصہ کم کرنے میں مدد ملے گی اور امن وامان کے حوالے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

SHARE

LEAVE A REPLY