وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ نے آج کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیاہے، یہ انکوائری گھنٹوں میں ہوگی اوراُن لوگوں کا تعین کیا جائے گا جنہوں نے غیر قانونی احکامات دیے۔
احتساب عدالت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کا تعین بھی ہوگا جنہوں نے غیرقانونی احکامات مانے، یہ جمہوری حکومت ہے قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ آج سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، راجا ظفر الحق، دانیال عزیز سمیت کابینہ کے متعدد ارکان کو دروازے پر ہی روک لیا گیا تھا، جس پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY