وزیراعظم نے پاکستان میں رجسٹرڈافغان مہاجرین کوبینک اکاؤنٹس کھولنےکی اجازت دےدی

0
796

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کوبینک اکاؤنٹس کھولنےکی اجازت دیتے ہوئے کہا افغان مہاجرین بھی ملکی معیشت میں اپناکرداراداکرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بڑے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو بینک اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دے دی اور بینک اکاؤنٹ کھولنےسےمتعلق ہدایات جاری کردی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین بھی ملکی معیشت میں اپناکرداراداکرسکیں گے، یہ اقدام بہت پہلے اٹھایا جانا چاہیے تھا۔

یاد رہے رواں سال جنوری میں وزیراعظم عمران خان نے افغانستان سے تجارتی سرگرمیاں بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے طورخم بارڈر چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ خصوصی اقدامات سے دو برادر ملکوں میں تجارت اور عوامی سطح پر رابطے بڑھیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY