ایک کروڑ نوکریاں دینے کا نعرہ لگا کر انتخاب لڑنے والی پی ٹی آئی حکومت نے ریڈیو پاکستان میں 749 کنٹریکٹ ملازمین کو بیک جنبش قلم گھر بھیج دیا ہے۔17500 سے 25000 تک تنخواہ لینے والے ان ملازمین میں سے اکثریت گزشتہ بیس سال سے کام کر رہی تھی۔
ڈائریکٹر جنرل عنبرین جان نے دو ماہ قبل 320 کنٹریکٹ ملازمین کو ملازمت سے بر طرف کیا تھا جبکہ اس بار باقی ماندہ 749 کنٹریکٹ ملازمین کے گھروں کے چولہے بجھا دیئے گئے
آج لاہور میں ریڈیو پاکستان سے نکالے جانے والے ملازمین کی جانب سے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
مظاہرین نے ہاتھوں میں حکومت مخالف بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک ہمیں نوکری پر بحال نہ کیا گیا ہم اپنے احتجاج کا عمل جاری رکھیں گے
برخاست کئے جانے والے ملازمین نے وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اطلاعات شبلی فراز اور ڈی جی ریڈیو پاکستان کے خلاف بھرپور نعرہ بازی کی۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ اس معاشی قتل اور سازش میں ریڈیو کی ڈی جی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز بھی ملوث ہے۔ مدینے کی ریاست کا نعرہ لگانے والوں نے کوفیوں والا سلوک کیا ہے













