پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ٹی 20 میچ میں کامیابی کےلئے 151 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

گرین شرٹس کی طرف سے بابر اعظم 50،صاحبزادہ فرحان 39،شعیب ملک 18 رنز بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ محمد حفیظ 32رنز پر ناقابل شکست لوٹے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پرہورے میچ میں سرفراز احمد ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،سیریز کے تینوں مقابلوں میںگرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کی ہے،پہلے دو میچز میں سرفراز الیون میدان سے سرخرو لوٹی ۔

فخرزمان کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم کے ساتھ اننگز اوپن کی ،دونوں کھلاڑیوں کی دلکش اسٹروکس کھیلے اور پہلی وکٹ پر 93 رنز کی شراکت قائم کی ۔

13ویں اوور کی 5ویں گیند پر 3چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنانے والے صاحبزادہ فرحان کو نتھن لائن نے اینڈریو ٹائی کی مدد سے قابو کرلیا ۔

گرین شرٹس کی دوسری وکٹ 97 کے اسکور پر گری ،14ویں اوور کی پہلی گیند پر نصف سنچری میکر بابر اعظم کو اینڈریو ٹائی نے بولڈ کردیا ،انہوں نے اپنی اننگز کے دوران 5 چوکے اور ایک چھکا لگایا ،یہ ان کی سیریز میں دوسری نصف سنچری تھی ۔

گرین شرٹس کی تیسری وکٹ126 کے اسکور پر گری،شعیب ملک 18 رنز بناکر زیمپا کا شکار بن گئے۔

گرین شرٹس نے آج کے میچ کے لئے ٹیم میں 2 تبدیلیا کی ہیں، فخر زمان کی جگہ صاحبزادہ فرحان اور شاہین آفریدی کے بدلے عثمان شنواری کوحتمی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

سرفراز الیون نے آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی 20 میچ 66 رنز اور دوسرا مقابلہ 11 رنز سے جیتا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY