چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ بیجنگ حکومت خطے اور عالمی سطح پر قیام امن اور استحکام کی کوشش کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں شی نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے صاف بنانے میں بھرپور مدد فراہم کی جائے گی۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ان کی بات چیت بہت اچھی رہی۔ ٹرمپ نے جمعرات کے دن جاری کی گئی اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ چینی صدر کے ساتھ انہوں نے تجارتی امور کے علاوہ شمالی کوریا کے موضوع پر بھی گفتگو کی۔ ٹرمپ کے مطابق دونوں رہنما جی ٹوئنٹی سمٹ کے موقع پر دوبارہ ملیں گے












