سمیع الحق کو افغان حکومت ودیگر طاقتوں سے خطرہ تھا:بیٹا

0
674

مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے مولانا حامد الحق نے کہا ہے کہ افغان حکومت اور مختلف طاقتوں کی جانب سے والد کو خطرہ تھا کیوں کہ والد صاحب افغانستان کو امریکا کے تسلط سے آزاد کرانا چاہتے تھے۔

ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ والد بین الاقوامی خفیہ اداروں کے ہدف پر تھے۔ ہم نے پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کو دھمکیوں کے حوالے سے آگاہ کیا تھا، جب کہ دارالعلوم اکوڑہ خٹک میں بھی سکیورٹی سخت کردی گئی تھی تاہم مولانا صاحب سکیورٹی کو پسند نہیں کرتے تھے اس لئے سفر میں ان کے ساتھ سکیورٹی نہیں ہوتی تھی۔

مولانا حامد الحق نے مزید کہا کہ ایسی قوتیں جو ملک میں اسلام کا غلبہ نہیں چاہتیں اور جو جہاد، مدرسوں اور خانقاہوں کی مخالف ہیں وہی طاقتیں اس قتل میں ملوث ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے عوام اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور دشمن قوتوں کو تنقید کا موقع نہ دیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY