عمران خان کی جانب سے ووٹ کی رازداری ظاہر کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن آج صبح دس بجے سماعت کرے گا، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو طلب کیا ہوا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پچیس جولائی کو عمران خان کو ووٹ کی رازداری ظاہر کرنے پر نوٹس جاری کیا تھا، جس میں عمران خان کو تیس جولائی کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا تھا۔
نوٹس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہو سکتے ہیں۔












