پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو 280رنز کاہدف دے دیا ،سرفراز الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں8 وکٹ پر 279رنز بنائے تھے ۔

دبئی میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،گرین شرٹس کی طرف سے بابر اعظم، فخر زمان ، اورحارث سہیل نمایاں اسکورر رہے۔

گرین شرٹس کی طرف سے فخر زمان اور محمد حفیظ نے اننگز اوپن کی اور پہلی وکٹ پر 64 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا ،محمد حفیظ آؤٹ ہونے والے پہلے بیٹسمین تھے ،وہ فرگوسن کی گیند پر شارٹ کھیلنے کی کوشش میں ہٹ وکٹ ہوگئے ،انہوں نے 1 چوکے کی مدد سے 19 رنز بنائے۔

سرفراز الیون کی دوسری وکٹ فخر زمان نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر اسکور میں 34رنز کا اضافہ کیا ، 98 کے مجموعے پر لیفٹ ہنڈ بیٹسمین 65رنز بناکر آؤٹ ہوگئے،انہوں نے 77 گیندوں کا سامنا کیا اور اس دوران 8 چوکے بھی لگائے۔

گرین شرٹس کے بابر اعظم نے سیریز میں پہلا میچ کھیل رہے حارث سہیل کے ساتھ 108 رنز کی شراکت قائم کی اور اسکور 206 رنز تک پہنچادیا ،اس موقع پر حارث سہیل 60 رنز بناکر فرگوسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 250 کے اسکور پر گری ، شعیب ملک 18 رنز بناکر کر ہینری کا شکار بن گئے ،اس دوران دوسرے اینڈ پر موجود بابر اعظم نے اسکور کرنے کا عمل جاری رکھا ۔

پانچویں آؤ ٹ ہونے والے بیٹسمین اننگز کے ٹاپ اسکور بابر اعظم تھے ،جو 1 چھکے اور4 چوکوں کی مدد سے 92 رنزبنانے میں کامیاب رہے اور49 ویں اوور ز میں بولٹ کی گیند پر اونچا شارٹ کھیلنے کی کوشش میں بال نکولسن کو تھمابیٹھے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY