ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ترکی ’صبر کے ساتھ‘ اس بات کا انتظار کر رہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے معاملے پر روشنی ڈالیں۔

پیرس سے واپسی پر دوران پرواز ایردوآن نے صحافیوں کو بتایا کہ خاشقجی کے قتل کے حوالے سے آڈیو ریکارڈنگ سعودی عرب اور دیگر پانچ ممالک کو فراہم کی گئی ہے۔

ایردوآن کے مطابق یہ ریکارڈنگ اس قدر ہولناک ہے کہ اسے سننے والے انٹیلیجنس اہلکار نے خدشہ ظاہر کیا کہ قاتل ممکنہ طور پر ہیروئن کے نشے کے اثر میں تھا۔ ایردوآن کے مطابق سعودی ولی عہد نے کہا تھا کہ وہ جلد اس معاملے پر معلومات مہیا کریں گے جس کا ابھی تک انتظار ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY