امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر دفتر خارجہ نے امریکی ناظم الامور کو طلب کرلیا۔
دفتر خارجہ نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی ہرزہ سرائی کرنے پر احتجاجی مراسلہ جاری کیا ہے ، سیکرٹری خارجہ نے احتجاجی مراسلہ امریکی سفیر پال جونز کے حوالے کیا۔
مراسلے میں پا کستان سے متعلق غیر ضروری اور بے بنیاد الزامات پر سخت احتجاج، اور امریکی صدر کے حالیہ بیانات پر مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔
احتجاجی مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کےبارےمیں ایسے بے بنیاد بیانات ناقابل قبول ہیں،دہشتگردی کے خلاف پاکستان جتنی قربانیاں کسی ملک نے نہیں دیں۔امریکی قیادت نے کئی مواقع پر اس بات کو تسلیم بھی کیا، القاعدہ کے خلاف جنگ میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔













