عدالت نے میشا شفیع کے الزامات پر ثبوت مانگ لئے

0
748

لاہورکی سیشن عدالت نے اداکار اور گلوکار علی ظفر کی طرف سے ہتک عزت کے کیس میں گلوکارہ میشا شفیع کے وکلا سے 12 دسمبر کو جواب طلب کر لیا، عدالت نے میشا شفیع کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر ثبوت بھی مانگ لیے۔

ایڈیشنل سیشن جج لاہورشکیل احمد نےاداکار اور گلوکار علی ظفر کی طرف سےگلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے کیس کی سماعت کی۔

علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف 100کروڑ روپے ہرجانےکا دعویٰ دائر کر رکھا ہے، علی ظفرکا مؤقف ہے کہ میشا شفیع نے جھوٹی شہرت کے لیے ان پرجنسی طور پر ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات لگائے، ان الزامات سے پوری دنیا میں اُن کی شہرت متاثر ہوئی۔

علی ظفر نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ میشا شفیع کو100کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے میشا شفیع کے وکلا سے 12 دسمبر کو جواب طلب کر لیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY