خادم رضوی سمیت 95 افراد 30 دن تک جیل میں رہیں گے

0
565

تحریک لبیک پاکستان( ٹی ایل پی) کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت 95 افراد کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا،وہ 30 دن تک جیل میں رہیں گے۔

خادم حسین رضوی سمیت گرفتار افراد کو 30 دن تک جیل میں رکھنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

ضلعی انتظامیہ لاہور کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹی ایل پی سربراہ سمیت 95 افراد کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق تمام گرفتار افرا کو ایک ماہ کے لیے نظر بند رکھا جائے گا، صوبے میں گرفتاریوں اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ رات گئے سے جاری ہے، پولیس نے مختلف مقامات پر دھرنا دیئے جانے کی کوشش بھی ناکام بنادی۔

ادھر کراچی سے بھی 50سے زائد افراد کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔

گزشتہ رات وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے خادم حسین رضوی کو حفاظتی تحویل لئے جانے کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ تحریک لبیک عوام کی جان و مال کے لیے مسلسل خطرہ بن گئی ہے، کارروائی کا آسیہ بی بی کے مقدمے سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے خادم حسین رضوی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کارروائی کی ضرورت 25 نومبرکی احتجاجی کال واپس نہ لینے کی وجہ سے کی گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY