برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی شفاف تحقیقات اور ان کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے بیونس آئرس آمد سے قبل طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل اور یمن کے مسئلے پر گفتگو ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی شفاف تحقیقات چاہتے ہیں، ان کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
برطانوی وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ یمن میں انسانی صورت حال پر گہری تشویش ہے، یمن کا طویل المدتی حل سیاسی مذاکرات میں ہے۔
واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم تھریسامے اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جی 20 کانفرنس کے موقع پر ملاقات متوقع ہے۔












