پاکستان ایسوسی ایشن اف آسٹریلیا کے نمائندہ وفد نے بلیک ٹاون میں سکھ عبادت گاہ گوردوارے کا دورہ کیا۔
کرتار پور کاریڈور کے افتتاح کے بعد پاکستان ایسوسی ایشن اف آسٹریلیا کےنمائیندہ وفد نے پاکستان ایسوسی ایشن کے صدر جناب عباس رانا اور لیبر پارٹی کے رہنماء و متوقع امیدوار ممبر پارلیمنٹ جناب اعجاز خان صاحب کی قیادت میں مرکزی گوردوارہ بلیک ٹاؤن سڈنی آسٹریلیا کا دورہ کیااور مٹھائی پیش کی، جہاں سکھ رہنماؤں نے وفد کا پرجوش استقبال کیا۔
اور پاکستانی وفد کے انے پر خوشی کا اظہار کیا۔
وفد کو گوردوارہ صاحب کے مختلف حصے دکھائے گئے اور لنگر کیا۔بعد ازاں جناب رانا عباس صاحب اور جناب اعجاز خاں صاحب نے مرکزی ہال میں خطاب کیا۔اور پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے مبارک باد پیش کی۔سکھ رہنماؤں نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اخر میں سکھ رہنماؤں نے عباس رانا اور اعجازخان کواپنی مزہبی شال پہنائی گئی
وفد میں جناب طارق مرزا، راجہ اسلم ، فرحت جعفری، اشرف چوہان ، قیوم چنگیزی، ڈاکٹر خرم کیانی، پرویز خان، حنیف بسمی، شفق جعفری،رانا علمدار حسین حان، اورنگزیب بیگ، عباس بٹ، محمد زاہد،علی حسن اورجابر حسین طوری نےشریک تھے
جابر حسین سڈنی













