نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی میں تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی بیٹسمین اظہر علی نے سینچری بنا جبکہ اسد شفیق نے نصف سینچری بنا ڈالی۔

آج پاکستان نے 139 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگ کا آغاز کیا تو اظہر علی اور اسد شفیق وکٹ پر موجود تھے۔

شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیل کے دوسرے قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے اسکور 274 رنز کے تعاقب میں اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے جس کے فورا بعد امام الحق بھی 9 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

17 کے مجموعی اسکور پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد حارث سہیل اور اظہر علی نے کریز پر قیام کیا اور ٹیم کا اسکور 85 رنز تک لے گئے، اس موقع پر 34 رنز بنا کر حارث سہیل ساؤتھی کا شکار بنے ۔

حارث کے آؤٹ ہوجانے کے بعد اظہر علی کا ساتھ دینے کیلئے اسد شفیق آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک ٹیم کا اسکور 139 رنز تک پہنچا دیا۔

اظہر علی 103 اور اسد شفیق 51 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اور پاکستان کو نیوزی لینڈ کا پہلی اننگ کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 62 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 7 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY