انتخابی شیڈول وقت پر جاری ہوجائےگا،ترجمان الیکشن کمیشن

0
40

ترجمان الیکشن کمیشن الطاف خان نے کہا ہے کہ حلقہ بندیاں کالعدم قرار دینے کا ہائیکورٹ کا فیصلہ ابھی موصول نہیں ہوا ہے ۔

ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے سارے انتظامات مکمل ہیں ،انتخابی شیڈول اپنے وقت پر جاری ہوجائے گا ۔

ان کا کہناتھاکہ الیکشن 2018ء وقت پر ہوں گے کوئی تاخیر نہیں ہوگی ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ ابھی موصول نہیں ہوا۔

آئندہ عام انتخابات کے لئے 60 نکاتی انتخابی ضابطہ اخلاق مرتب کرلیا گیا ہے جس کی خلاف ورزی پر سزائیں بھی ہوسکتی ہیں۔

ضابطہ اخلاق کے تحت مذہب اور ذات برادری کے نام پر انتخابی مہم چلانے پر پابندی ہوگی۔ سیاستدانوں کی ذاتی زندگی پر تنقید بھی نہیں کی جاسکے گی۔

ہر سیاسی جماعت کو ہر حلقے میں ایک سے زائد بار جلسے کی اجازت نہیں ہوگی،اس کے علاوہ کار ریلیوں پر بھی پابندی ہوگی۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی، لالچ یا دباوٴ ڈال کر امیدوار کو دستبردار کروانا جرم ہوگا۔

اس کے علاوہ سیاسی جماعتیں، امیدوار اور کارکن میڈیا پر بھی دباوٴ نہیں ڈال سکیں گے۔

ضابطہ اخلاق میں قومی اسمبلی کے امیدوار کے لیے اخراجات کی حد 40 لاکھ جبکہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار کیلئے 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

پولنگ کے روز سیاسی جماعت کی ووٹر پرچی پر پابندی ہوگی، امیدوار کی جانب سے پولنگ اسٹیشن پر مقرر کیا گیا ایجنٹ کا متعلقہ حلقہ کا ووٹر ہونا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY