جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن نے جمعے کے روز وزیرخزانہ کو برطرف کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ صدارتی چیف آف اسٹاف برائے پالیسی کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
دنیا کی گیارہویں سب سے بڑی معیشت حالیہ عرصے میں کم شرح نمو کے مسئلے سے دوچار ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ان دونوں عہدیداروں کو ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔











