لندن میں دہشتگردی کے یکے بعد دیگرے 3 واقعات،لندن برج پر ایک سفید وین راہ گیروں پر چڑھ دوڑی

0
183

برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس کا کہنا ہے کہ لندن بریج کے علاقے میں ہفتے کی شب تین مختلف واقعات میں ایک سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ ان واقعات میں ممکنہ طور ایک وین نے راہگیروں کو کچل دیا جبکہ لوگوں پر چاقو کے وار کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

وزیراعظم ٹریزامے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لندن میں پیش آنے والے واقعات کو ممکنہ دہشت گردی کے واقعات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ پولیس حکام نے ایک سے زیادہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ ان واقعات کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایک ٹی وی رپورٹ کے مطابق لندن میں لندن برج پر ایک وین راہ گیروں پر چڑھ دوڑی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ایک سفید وین راہ گیروں پر چڑھ دوڑی ہے۔ جس سے 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے لندن برج کو دونوں اطراف سے بند کر دیا ہے۔

ایک خاتون عینی شاہد کے مطابق اس نے جائے مقام پر 3 افراد کو چاقوئوں کے زخموں سے چور دیکھا ہے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فائرنگ اور چاقو سے حملے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ برطانوی میڈیا کے بعد 2 افراد لندن برج کے قریب واقع ایک ہوٹل میں گھس گئے اور وہاں موجود افراد پر چاقوئوں سے حملہ کر دیا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے سی این این کے تجزیہ نگار کے مطابق یہ ممکنہ طور پر دہشتگرد حملہ ہو سکتا ہے۔

ایک اور خبری ذرائع نے بتایا ہے کہ لندن میں دہشتگردی کے یکے بعد دیگرے 3 واقعات ہوئے ہیں۔ برطانوی واقعہ کے مطابق لندن برج کے قریبی علاقوں میں مختلف واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔لندن برج پر ایک سفید وین راہ گیروں پر چڑھ دوڑی جس کے بعد ابتدائی اطلاعات میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کا بتایا گیا۔ لیکن اب برطانوی پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ واقعہ میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

برطانوی پولیس کے مطابق لندن برج کے بعد اب قریبی 2 علاقوں میں فائرنگ اور چاقوئوں سے حملے کے مزید 2 واقعات درج کئے گئے ہیں ۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز کو بورومارکیٹ اور واکس ہال بھیج دیا گیا ہے اور انہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔لندن پولیس 3 مسلح افراد کو تلاش کر رہی ہے۔ اس سے پہلے لندن برج پر ایک وین راہ گیروں پر چڑھ دوڑی ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ایک سفید وین راہ گیروں پر چڑھ دوڑی ہے۔

جس سے 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے لندن برج کو دونوں اطراف سے بند کر دیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق وین میں 3 افراد باہر نکلے اور وہاں موجود افراد پر چاقوئوں سے حملہ کرنا شروع کر دیا۔ ایک خاتون عینی شاہد کے مطابق اس نے جائے مقام پر 3 افراد کو چاقوئوں کے زخموں سے چور دیکھا ہے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فائرنگ اور چاقو سے حملے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ برطانوی میڈیا کے بعد 2 افراد لندن برج کے قریب واقع ایک ہوٹل میں گھس گئے اور وہاں موجود افراد پر چاقوئوں سے حملہ کر دیا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY