آئینی ترمیمی بل پیش ہونے قبل بڑا بریک تھرو بی این پی مینگل کا وفد سپیکر چیمبر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا۔
کابینہ ذرائع کے مطابق بی این پی مینگل کے قائم مقام صدر ساجد ترین، سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی وفد کولیکر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے ہیں، بی این پی مینگل کاوفد صادق سنجرانی کے ہمراہ حکومتی وفد سے ملاقات کریں گے۔
کابینہ ذرائع نے مزید بتایا کہ بی این پی مینگل نے مجوزہ آئینی بل کا مسودہ مانگا ہے جبکہ بی این پی مینگل نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق حکومت سے موقف مانگ لیا۔
…………………….
آئینی ترمیم کے معاملے پر سینیٹ میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے 2 ووٹ اہمیت اختیارکرگئے۔
ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سردار اختر مینگل سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سردار اختر مینگل نے آئینی ترامیم کا مسودہ مانگ لیا ہے اور صادق سنجرانی نے سردار اختر مینگل کے مطالبات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سردار اختر مینگل نے سینیٹ کے 2 ووٹوں کے بدلے 2 ہزار لاپتا افراد کی فوری بازیابی کامطالبہ کردیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ صادق سنجرانی نے سردار اختر مینگل کے مطالبات پر بات چیت کی یقین دہانی کرائی ہے۔












