قسط 101
واقعہ کربلا
بہت دل سوز اور دلفگار ہے
اس سانحہ کی گہرائی کا ادراک
تمام آئمہ پاک علیہ السلام نےکیا
لیکن
جیسا امام زماں علیہ السلام نے ادراک کیا
ویسا کوئی نہ کر سکا
امام زماں حضرت مہدی علیہ السلام
اپنے جد امام حسین علیہ السلام پر
جگر سوز سلام اور مراثی پڑھتے تھے
مصائب کا زکر کرتے اور گریہ فرماتے
غیبت صغری میں پڑھی گئی
ناحیہ مقدسہ ایک ایسی زیارت ہے
جوحضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے منسوب ہے

آیئے زیارت ناحیہ مقدسہ پڑھتے ہیں
شروع اللہ پاک کے نام سے
جو
بہت رحم والا
اور ۔۔۔ بہت نہایت مہربان ہے
سلام آدم عیلہ السلام پر
جو برگزیدہ خدا اور خلیفہ خدا ہیں
سلام شیث علیہ السلام پر
جو ولی خدا اور پسندیدہ خدا ہیں
سلام ادریس علیہ السلام پر
جو اپنی دلیل کے ساتھ (جنت میں) مقیم ہیں
سلام نوح علیہ السلام پر
جن کی دعا قبول کی گئی
سلام ہود علیہ السلام پر
جن کی اللہ کی طرف سے مخصوص مدد کی گئی
سلام صالح علیہ السلام پر
جن کو اللہ نے اپنے کرم سے ذی شان قرار دیا
سلام ابراہیم علیہ السلام پر
جن کو اللہ نے اپنی خلت سے سر فراز کیا
سلام اسماعیل علیہ السلام پر
جن کو اللہ نے ذبح عظیم کی قرار داد کے ساتھ اپنی جنت سے فدیہ بھیجا
سلام اسحاق علیہ السلام پر
جن کی ذریت میں اللہ نے نبوت کا سلسلہ رکھا
سلام یعقوب علیہ السلام پر
جن کو اللہ نے اپنی رحمت سے دوبارہ بینائی دی
سلام یوسف علیہ السلام پر
جن کو خدا نے اپنا کرم عظیم فرما کر کنویں سے نجات دی
سلام موسی علیہ السلام پر
جن کے لئے خدا نے اپنی قدرت سے دریا کو شگافتہ کردیا
سلام ہارون علیہ السلام پر
جن کو خدا نے اپنی نبوت سے مخصوص فرمایا
سلام شعیب علیہ السلام پر
جن کو خدا نے ان کی امت پر غالب کیا
سلام داؤد علیہ السلام پر
جن کے ترک اولی کو اللہ نے معاف کر دیا
سلام سلیمان علیہ السلام پر
جن کے لئے خدا کی دی ہوئی عزت کی بدولت قومِ جن تابع ہوگئی
سلام ہو ایوب السلام پر
جن کو اللہ نے بیماری سے شفا دی
سلام یونس علیہ السلام پر
خدا نے ان کے اس وعدہ کو پورا کیا جس کی انہوں نے ضمانت دی تھی
سلام عزیر علیہ السلام پر
جن کو خدا نے مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کیا
سلام زکریا علیہ السلام پر
جو اپنی شدید آزمائش میں بھی صابر رہے
سلام یحیی علیہ السلام پر
جن کا مرتبہ اللہ نے ان کی شہادت سے اور بڑھادیا
سلام عیسی علیہ السلام پر
جو بزبانِ وحی اللہ کی روح اور اللہ کا کلمہ ہیں
سلام محمد مصطفی صلہ اللہ علیہ وآلہ وسلم پر
جو محبوب خدا اور پسندیدہ خدا ہیں
سلام امیر المومنین علی ابن ابی طالب پر
جن کو پیغمبر کے بھائی ہونے کا مخصوص شرف دیا گیا
سلام فاطمہ زہرا دختر رسول سلام للہ علہیما پر
سلام ابو محمد حسن مجتبی علیہ السلام پر
جو اپنے باپ کے وصی وجانشین ہیں
سلام حسین علیہ السلام پر
جنہوں نے راہ خدا میں انتہائی زخمی ہونے کے بعد
جو جان جسم میں باقی رہ گئی تھی وہ بھی دے دی
جاری ہے













